پھلوں ، سبزیوں کے قدرتی فائدے
اپنے کھانوں میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال ضرور کریں کیونکہ یہ مختلف بیماریوں کے لیے مفید ہے
اللہ تعالیٰ نے پھلوں اور سبزیوں میں ہر قسم کی شفاء پیدا کی ہے۔
اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی
سرزمین کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے
پاکستان میں سبزیاں اور پھل موسم
کے لحاظ خوب اُگائی جاتیں ہیں ، لہذا ہم
اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتوں کا شکر ادا کریں ، اور اپنے کھانوں میں پھلوں اور
سبزیوں کا باقاعدہ استعمال کریں ، تاکہ ہم مختلف امراض، خصوصاً سرطان جیسی پیدا ہونے والی مرض سے محفوظ رہیں ۔ زیر نظر مضمون میں ہم اُن چند سبزیوں
، پھلوں اور دیگر غذائی اجزاء کے بارے میں
معلومات پیش کررہےہیں ، جن کے استعمال سے ایک صحت مند جسم کی نشوونما کی جاسکتی ہے
۔
گاجر
پاکستان کے مختلف علاقوں میں اگائی جانے والی ایک سبزی
ہے گاجر
پاکستان میں بآسانی مل جاتی ہے ،
اسے روزمرہ کھانوں میں بھی
ذائقہ کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں
۔ گاجر کو کچی اور پکی دونوں صورتوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ گاجر میں بیٹا کیروٹین میں بہت
زیادہ پائی جاتی ہے ۔ گاجر کے جوس کو ستعمال کرنے سے
خون میں اضافہ ہوتا ہے ۔ پکی
گاجروں کے مقابلے میں کچی گاجروں
کا استعمال زیادہ مفید ہے ۔ گاجروں
میں بیٹا کیروٹین کے علاوہ پوٹاشیم ، کیلشیم ، وٹامن اور آئرن
کی بھی ایک مناسب مقدار پائی جاتی
ہے ۔
لہسن
لہسن بھی پاکستان کی ایک پیداوار ہے اس کی طبی افادیت کے بارے میں کون نہیں جانتا ۔ جو لوگ لہسن کا باقاعدہ استعمال کرتے ہیں ، ان لوگوں کے معدے اور مقعد کے سرطان
کے امکانات ، ان لوگوں کے مقابلے میں کم ہو تے ہیں ، جو لوگ لہسن کا باقاعدہ
استعمال نہیں کرتے ۔ اس کے اندر مرکب مدافعتی خلیات کو تھریک دینے کے علاوہ
سرطانی خلیات کی نمو پر بھی اثر انداز
ہوتا ہے ۔ لہسن کو ہلکا سا پکا کر یا کچا لہسن استعمال کرنا صحت کے لیے مفید ہے ۔
ٹماٹر
ٹماٹر کو کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے، نمکین کھانوں
میں ٹماٹر کا زیادہ استعمال کیا جاتا
ہے ۔ اس کے علاوہ بلڈپریشر
کے مریض کے لیے ٹماٹر بہت فائدہ مند ہے ۔ ٹماٹر میں لیکوپین موجود ہے یہ بلڈپریشر کی شرح کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے
۔ روزانہ کی خوراک میں کچی پکی سلاد شامل کر کے
خراب کولیسڑول کی شرح بہت حد تک کم کی جاتی ہے ۔ پھاپ میں ٹماٹر کو
گلالیجئے ۔ یاد رہے کہ اگر گردوں کا مسئلہ نہ ہو تو بیجوںسمیت ورنہ علیدہ کر کے کھائیے، کافی حد تک
آرام محسوس ہوگا۔
کیلا
کیلا پاکستان کے مختلف علاقوں میں اُگایا جاتا ہے ، آج کے اس دور میں کیلا پاکستان کے
تقریباً ہر کونے میں بآسانی سے مل جاتا ہے ۔ یہ انسانی جسم کے لیے بہت مفید
ہے کیلا بلڈپریشر کےمریض کے
لیے بہت مفید ہے ۔ کیلے میں پوٹاشیم وافر مقدار میں پائی جاتی ہے ۔ ڈاکٹروں
کی تحقیق کے مطابق دن بھر میں صرف دو
کیلوں کا استعمال ۱۰ فیصد تک بلیڈ پریشر کو کنٹرول کر دیتا ہے ۔